اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دیدی

آئی این پی  ہفتہ 23 اگست 2014
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 98 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی  ہے   ۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 98 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اوگرا نے وزارت خزانہ کو آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی۔

اوگرا کی جانب وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے، ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے، ڈیزل2  روپے 23 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 98 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔