سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اگست 2014
بھارتی فورسز کا بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا رات گئے شروع ہونے والا سلسلہ کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز کا بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا رات گئے شروع ہونے والا سلسلہ کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ فوٹو: فائل

سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور بھارت کی تازہ جارحیت میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا رات گئے شروع ہونے والا سلسلہ کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہا جس میں گاؤں جاجراں گڑی کا رہائشی 60 سالہ امداد حسین جاں بحق ہوگیا، بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا اور دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کا آغاز کردیا ہے اور ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کئی بار اپنے جنگی جنون کا ثبوت دے چکی ہے لیکن الٹا چور کوتوال کو کاٹے کے مصداق بھارت سرحدی خلاف ورزی کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتا ہے لیکن وہ آج تک اس کا ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کرسکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔