شاہ محمود قریشی کے گھرپرحملہ؛ بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اگست 2014
20 اگست کو ملتان میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیاتھا۔ فوٹو: فائل

20 اگست کو ملتان میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیاتھا۔ فوٹو: فائل

ملتان: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ملتان میں انسداد دہشت گردی کے جج خالد جاوید وڑائچ نے تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی اور پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کی، فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کی 4 ستمبر تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔

واضح رہے کہ 20 اگست کو ملتان میں مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا جس پر ن لیگ کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ سمیت دیگر 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔