ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفے آج جمع کرائیں گے، محمود الرشید

نمائندہ ایکسپریس / ویب ڈیسک  بدھ 27 اگست 2014
صوبائی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، محمود الرشید فوٹو: فائل

صوبائی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، محمود الرشید فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے آج اسپیکر کو جمع کرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بیڈ گورننس پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر فوری طور پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اور پولیس افسران کے خلاف درج کی جائے اور اس کے ساتھ ہی وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

واضح رہے كہ پنجاب اسمبلی ميں تحريک انصاف كے اراكين كی تعداد 30 ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔