کبڈی ہیروز وقاص گجر اورلالہ عبید بغیر این او سی واہگہ بارڈر پر گرفتار

عامر ادریس بٹ  بدھ 27 اگست 2014
دونوں ایئرفورس کے ملازم ہیں، بغیراین او سی بھارت جارہے تھے،جلد چھوڑ دیا جائیگا،کوچ۔ فوٹو: فائل

دونوں ایئرفورس کے ملازم ہیں، بغیراین او سی بھارت جارہے تھے،جلد چھوڑ دیا جائیگا،کوچ۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد:   فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کبڈی ہیروز وقاص گجراور لالہ عبید اللہ کومنگل کو بغیر این اوسی بھارت جاتے ہوئے واہگہ بارڈرپرگرفتار کر لیا گیا۔

دونوں کھلاڑی پاکستان ایئرفورس کے ملازم ہیں، بیرونی دورے کیلیے اپنے محکمے سے این اوسی لینا لازمی ہے لیکن دونوں  بغیراین اوسی انگلینڈ کا بھی دورہ کر کے کاؤنٹیز کھیل چکے ہیں۔ اب وہ بغیراجازت لیے بھارت جارہے تھے جنھیں واہگہ بارڈر پر ایئرفورس کی ٹیم نے پکڑلیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔ دونوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوسکتی ہے جس کے لیے انھیں ایئر ہیڈکوارٹر پشاور منتقل کیاجائے گا۔

پی اے ایف کی کبڈی ٹیم کے کوچ محمد آصف چیمہ نے ایکسپریس سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے پکڑے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں جلدچھوڑدیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔