عبداللہ عبداللہ کے بائیکاٹ سے صدارتی الیکشن کے دوبارہ گنتی کا عمل تعطل کا شکار

ویب ڈیسک  بدھ 27 اگست 2014
عبداللہ عبداللہ کی جانب سے بائیکاٹ کی وجہ سے گنتی کے عمل میں عارضی طور پرتعطل آگیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ یہ تعطل طویل ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ۔ فوٹو اے ایف پی

عبداللہ عبداللہ کی جانب سے بائیکاٹ کی وجہ سے گنتی کے عمل میں عارضی طور پرتعطل آگیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ یہ تعطل طویل ہو سکتا ہے،اقوام متحدہ۔ فوٹو اے ایف پی

کابل: افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے دوبارہ گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ اس  گنتی کے تحت برآمد ہونے والے نتائج کو بھی مسترد کردیں گے۔

عبداللہ عبداللہ کےترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ وہ آج گنتی کے عمل میں شریک نہیں ہوئے اور آئندہ بھی اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ان کا  کہنا تھا کہ عبداللہ عبداللہ دوبارہ گنتی کے نتائج کو بھی تسلیم نہیں کریں گے، حکومتی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عبداللہ عبداللہ کے اپنے مبصرین واپس بلا لینے کے بعد اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے ولا انتخابی آڈٹ اب تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کی جانب سے بائیکاٹ کی وجہ سے گنتی کے عمل میں عارضی طور پرتعطل آگیا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعطل مزید طویل ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کا مکمل آڈٹ کا عمل گذشتہ ایک ماہ سے جاری ہے اور اندازہ ہے کہ اس میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے تاہم وہ واضح اکثریت حاصل نہ کرنے پر  جون میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ کرایا گیا جس میں  میں اشرف غنی کو اپنے مخالف پر برتری حاصل ہو گئی تھی تاہم عبداللہ عبداللہ نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، امریکا کی مداخلت پر دونوں امیدوار قومی اتحاد کی حکومت بنانے پر رضامند ہو گئے تھے جس پر تاحال دونوں کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں پاسکا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔