قدرتی آفات سے پہلی ششماہی میں41 ارب ڈالر کے نقصانات

اے ایف پی  جمعرات 28 اگست 2014
21ارب ڈالر انشورڈ تھے، انڈسٹری کو امریکا میں مئی کے طوفان وژالہ باری سب سے زیادہ مہنگی پڑی۔ فوٹو: فائل

21ارب ڈالر انشورڈ تھے، انڈسٹری کو امریکا میں مئی کے طوفان وژالہ باری سب سے زیادہ مہنگی پڑی۔ فوٹو: فائل

زیورخ: دنیا بھر میں قدرتی آفات کی وجہ سے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 41ارب ڈالر کے اقتصادی نقصانات ہوئے جو توقعات سے کافی کم ہیں۔

ری انشورنس گروپ سوئس ری کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں انشورڈ اور ان انشورڈ نقصانات 59 ارب ڈالر رہے تھے جبکہ روال کی پہلی ششماہی کے نقصانات گزشتہ 10سال کی پہلی ششماہی کے اوسط نقصانات94ارب ڈالر سے بھی بہت کم ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران قدرتی آفات کے نقصانات میں سے 21 ارب ڈالر کا بوجھ انشورنس انڈسٹری پر پڑا تاہم گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ مالیت25ارب ڈالر اور گزشتہ دہائی کی پہلی ششماہی میں یہ اوسطاً 27 ارب ڈالر رہی تھی، جنوری سے جون 2014 تک انشورنس انڈسٹری کو امریکا میں مئی کے وسط میں آنے والے طوفان اور ژالہ باری سب سے زیادہ مہنگی پڑی جس کی مالیت 2.6ارب ڈالررہی ۔ سوئس ری کے مطابق انسانی ہاتھوں سے لائی گئی تباہی کے گزشتہ 6ماہ میں نقصانات 3ارب ڈالر رہے جس میں سے2ارب ڈالر کے نقصانات انشورڈ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔