حج آپریشن؛ کراچی اور لاہور سے عازمین کی روانگی شروع

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014
کراچی سے جدہ جانے والے عازمین حج کو مجیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمان نے الوداع کہا۔ فوٹو: فائل

کراچی سے جدہ جانے والے عازمین حج کو مجیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے شاہنواز رحمان نے الوداع کہا۔ فوٹو: فائل

کراچی: قومی ایئر لائن  کے ذریعے  عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی شروع ہو گئی ہے اس سلسلے میں کراچی اور  لاہور سے سیکڑوں فرزندان اسلام جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 315 لاہور سے 490 مسافروں کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی۔ پی آئی اے کے چیرمین محمد علی گردیزی نے حجاج کرام کو  رخصت کیا۔ دوسری جانب کراچی سے بھی پہلی حج پرواز  عازمین حج کو لے کر جدہ کے لئے روانہ ہوئی، منیجنگ ڈائریکٹر  پی آئی اے شاہنواز رحمان نے عازمین کو الوداع کہا۔

واضح رہے کہ رواں برس  سرکاری کوٹے کے تحت 54 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ پی آئی اےکی کل112خصوصی حج پروازوں چلائی جائیں گی۔ دوسری جانب دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر  حج کے لئے جانے والوں کے ساتھ صرف ایک فرد کو  ایئرپورٹ میں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔