سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مزار قائد عوام کے لئے بند

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014
دہشت گردوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو بھی مزار قائد 3 روز کے لئے بند کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

دہشت گردوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو بھی مزار قائد 3 روز کے لئے بند کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرعوام کے لئے بند کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے مزار قائد میں عوام کا داخلہ بند کردیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے مزار کے اندر اور اطراف کلیئر کرنے بعد سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے غیر معینہ مدت کے لئے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی وجہ سے 29 مارچ کو بھی مزار قائد 3 روز کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔