جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز کی سیالکوٹ کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014
گزشتہ ایک ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جارحیت سے کئی پاکستانی شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔. فوٹو: رائٹرز/فائل

گزشتہ ایک ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی جارحیت سے کئی پاکستانی شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔. فوٹو: رائٹرز/فائل

سیالکوٹ: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے تاہم  چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ میں چارواہ،بجوات اور سجیت گڑھ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بین الاقوامی سرحد پر واقع دیہات میں واقع املاک کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، بھارتی جارحیت پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کے دوران کئی پاکستانی شہری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔