شاہ محمود قریشی کی (ن) لیگ کے ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی کی آج مسلم لیگ نواز کے اہم ناراض رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ڈپٹی چیرمین شاہ محمود قریشی آج پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ن لیگ کے اہم ناراض رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور آج غوث علی شاہ، ممتاز بھٹو سے ملاقات کریں گے اور پھر اس کے بعد شام میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی بھی آج لندن سے کراچی پہنچ رہے ہیں اور ان کی بھی شاہ محمود قریشی سے ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ غوث علی شاہ گزشتہ کئی ماہ سے عملی سیاست سے دور ہیں جب کہ ممتاز بھٹو بھی بارہا مسلم لیگ ن اور وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ لیاقت علی جتوئی نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔