ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اگست 2014

راولپنڈی: انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران اے این ایف کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کا 500 کلو کا کوٹہ بھی غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا اور جو کوٹہ حاصل کیا گیا اس سے ادویات بھی تیار نہیں کی گئیں بلکہ اسے اسمگل کر دیا گیا۔

عدالت کا فریقین کے دلائل سننے کے بعد حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں باعزت بری الذمہ قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف متعلقہ کیس میں ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لئے انہیں باعزت بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا جب کہ عدالت نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں فرد جر م عائد کرنے کے لئے 2 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔