کاروبار رجسٹریشن کیلیے ’لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپ‘ کا تصور پیش

خصوصی رپورٹر  جمعـء 29 اگست 2014
رجسٹریشن کاابتدائی خاکہ منظور،معیشت دستاویزی بنانے میں مددملے گی، ایس ای سی پی  فوٹو: فائل

رجسٹریشن کاابتدائی خاکہ منظور،معیشت دستاویزی بنانے میں مددملے گی، ایس ای سی پی فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے کاروبار کی رجسٹریشن کیلیے نیا تصور ’’لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپ‘‘ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے رجسٹریشن کے ابتدائی خاکے کی منظوری دے دی گئی ہے، رجسٹریشن کے اس نئی اور آسان سہولت کا مقصد پاکستان میں باہمی شراکت اور واحد ملکیتی خدمات فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو باقاعدہ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرناہے، کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ متبادل تصور مختلف شراکت داروں کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ کمپنی کی رجسٹریشن کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت کی جائیگی، لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنر شپ معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مددگار ثابت ہو گی اور مختلف اقسام کے غیر رجسٹرڈ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے میں معاون ہو گی، رجسٹریشن کے اس نئے تصور سے آگہی فراہم کرنے کے لیے مہم بھی چلائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔