کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اگست 2014
حکومتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باوجود 14 اگست سے گزشتہ روز تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوچکے ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

حکومتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باوجود 14 اگست سے گزشتہ روز تک ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کم ہوچکے ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: ملک میں سیاسی صورت حال کی بہتری کے امکان نے اسٹاک ایکسچینج میں بھی انتہائی مثبت اثر ڈالا ہے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں نے پورے ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثر ڈالا تاہم گزشتہ رات آرمی چیف سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھا جارہا ہے۔ ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 6 برس بعد ایک ہی دن ایک ہزار 59 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم اس کے بعد کریکشن کا عمل دیکھا جارہا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک ہنڈریڈ انڈیکس  900 سے زائد اضافے کے بعد 28 ہزار 600 کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اداروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باوجود 14 اگست سے گزشتہ روز تک ہنڈریڈ انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔