شیو کرنے سے بال موٹے ہوجاتے ہیں؟ سائنس نے جواب دیدیا

نیٹ نیوز  ہفتہ 30 اگست 2014
عمر کے ساتھ جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق  فوٹو: فائل

عمر کے ساتھ جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے، تحقیق فوٹو: فائل

نیویارک: یہ تصور عام پایا جاتا ہے کہ بالوں کو کاٹنے اور خصوصاً بلیڈ سے صاف کرنے سے ان کی موٹائی اور کثافت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بالوں کو جتنا صاف کرتے رہیں وہ اتنے ہی زیادہ اور موٹے ہوتے جائیں گے۔

سائنسی میگزین ’’سائینٹفک امیرکن‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے اس خیال کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اول تو نوعمر لوگ جب شیو کا آغاز کرتے ہیں تو عین اسی عمر میں جسم میں ہارمون کی تبدیلی اور ثانوی جنسی خصائص رونما ہونے کا عمل شروع ہوتا ہے جن کی وجہ سے بالوں کی تعداد اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں شیو کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔