افغانستان کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس آفس پر خود کش حملہ، 6 افراد ہلاک، 56 زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اگست 2014
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں انٹیلی جنس ادارے کے بہت سے جاسوس مارے گئے ہیں۔  فوٹو: فائل

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں انٹیلی جنس ادارے کے بہت سے جاسوس مارے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کے صوب ننگر ہار  کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر  ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار  کے شہر  جلال آباد میں خود کش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو انٹیلی جنس آفس کی عمارت کے قریب اڑا دیا  جب کہ دیگر حملہ آوروں نے حساس ادارے کی عمارت پر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا جہاں ڈاکٹر  کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب طالبان  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں انٹیلی جنس ادارے کے بہت سے جاسوس مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں بھی طالبان نے جلال آباد میں انٹیلی جس ادارے پر خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ادارے کے سربراہ  اسد اللہ خالد شدید زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔