یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر میں گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اگست 2014
یوکرین کا طیارہ گیانا جارہا تھا کہ مالی کی سرحد کے قریب گرکرتباہ ہوگیا،خبررساں ایجنسی۔ فوٹو :فائل

یوکرین کا طیارہ گیانا جارہا تھا کہ مالی کی سرحد کے قریب گرکرتباہ ہوگیا،خبررساں ایجنسی۔ فوٹو :فائل

الجیریا: یوکرین کا کارگو طیارہ الجزائر میں پرواز کے چند منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں  7افراد ہلا ک ہوگئے۔

الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا کارگو طیارہ  الجزائر کے  تمان ریسیٹ ایئر پورٹ سے  پرواز بھرنے کے بعد گیانا جارہا تھا کہ  مالی کی سرحد کے قریب گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار  7 افراد ہلاک ہوگئے، خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ طیارے کو  فنی خرابی کے باعث الجزائر کے ایئرپورٹ پراتارا گیا تھا تاہم  اس کی تباہی کا سبب ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔