ایم کیو ایم، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کایوم سوگ اورتحریک انصاف کاہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 31 اگست 2014
پولیس کے تشدد سے متاثرہ تحریک انصاف نے بھی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان ۔  فوٹو؛ اے ایف پی

پولیس کے تشدد سے متاثرہ تحریک انصاف نے بھی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان ۔ فوٹو؛ اے ایف پی

اسلام آباد: اسلام آباد کی صورتحال پر ایم کیو ایم، سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین نے آج یوم سوگ جبکہ تحریک انصاف نے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکا پر  طاقت کے استعمال پر متحدہ قومی موومنٹ نے آج جبکہ  مجلس وحدت المسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے،  مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے  کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں سے دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔