فریدہ بتول 60 ہزار ڈالرز کی ایشیا پیسفک گرینڈ پرائز دوڑ میں شامل

شوبز رپورٹر  پير 1 ستمبر 2014
تیسرے ایشیا پیسیفک بریوریز فاؤنڈیشن کے فائنلسٹس پرائز کی تقریب سنگاپور میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

تیسرے ایشیا پیسیفک بریوریز فاؤنڈیشن کے فائنلسٹس پرائز کی تقریب سنگاپور میں ہوئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سنگاپور آرٹ میوزیم اور ایشیا پیسیفک بریوریز فاؤنڈیشن نے سگنیچر آرٹ پرائز 2014 کے 15 فائنلسٹوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

تیسرے سال میں یہ انعام ایشیا پیسیفک میں گزشتہ تین برسوں کے انتہائی دلچسپ اور ہم عصر آرٹ ورکس پر مشتمل ہے خطے بھر کے 5 مستند ججز پر مشتمل پینل کی جانب سے منتخب کیے گئے۔ ان نمونوں کو 24 ممالک کے 105 نامزد نمونوں میں سے چنا گیا۔ حالیہ برسوں میں سے جدت کی حامل اور دلچسپ تخلیقات کا انتخاب کیا گیا جس میں کسی بھی انداز کی تفریق نہیں رکھی گئی۔ کام کا دائرہ پینٹنگ سے اسکلپچرفوٹو گرافی، وڈیو ورک اور پرفارمنس آرٹ پر مشتمل تھے۔

یہ نمونے نہ صرف اپنے اپنے خطے بلکہ ہمارے آج کے معاشرے کے ماحول کی عکاسی بھی کر رہے تھے۔ فائنل لسٹوں میں 13ممالک کے افراد شامل تھے جن میں تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، پاکستان، جاپان، سنگا پور، نیوزی لینڈ، چین، انڈونیشیا، ویتنام، آسٹریلیا، بھارت، بنگلہ دیش اور تائیوان شامل ہیں۔ پاکستان کی فریدہ بتول کی ’’کہانی ایک شہر کی‘‘دیکھنے والوں کو لاہور کی مصروف گلیوں میں لے جاتی ہے اور اس شہر کے لوگوں کے روز و شب کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔

بنگلہ دیش کے نعیم میمن نے ’’رینکن اسٹریٹ 1953 ‘‘پیش کیا جس میں فنکار نے اپنی فیملی کی یادوں کو فیملی کے گھر اور اپنی ماضی کی یادوں کو پرانی تصویروں کے نیگیٹوز کی مدد سے تازہ کیا ہے۔ ایشیا پیسیفک بریوریز فاؤنڈیشن کے سگنیچر آرٹ پرائز2014ء کی انعامی رقم ایک لاکھ ڈالر جب کہ گرینڈ پرائز ونر کے انعام کی مالیت 60,000 ہزار ڈالر ہے، 15,000 ڈالر مالیت کے دو انعامات ’’جو نئیرچوائس ایوارڈ ونرز کے لیے ہیں۔ 10,000 ڈالر مالیت کا ایک پیپلز چوائس ایوارڈ، آن سائٹ اور آن لائن دونوں طرح سب سے زیادہ پبلک ووٹ حاصل کرنے والے ایوارڈز کو دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔