کراچی سے فلم اور ڈرامے کا آغاز خوش آئند ہے، سید نور

شوبز رپورٹر  پير 1 ستمبر 2014
کراچی میرا اپنا شہر ہے وہاں جب بھی آتا ہوں تو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، سید نور  فوٹو: فائل

کراچی میرا اپنا شہر ہے وہاں جب بھی آتا ہوں تو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، سید نور فوٹو: فائل

کراچی: فلم ڈائریکٹر سید نور کیساتھ 13 ستمبر کو کراچی کے مقامی ہال میں شام منائی جائے گی۔

گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا کراچی میرا اپنا شہر ہے وہاں جب بھی آتا ہوں تو اپنائیت کا احساس ہوتا ہے خوشی کی بات ہے کہ آج کراچی سے فلم اور ڈرامے کاایک مرتبہ پھر آغاز ہوچکا ہے اورہمارے نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں‘ میراہمیشہ سے یہ ہی کہنا تھا کہ اپنی انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشیش کریں۔ دیر آئے درست آئے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ہمارے فنکاروں نے اچھا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔