سیہون؛ منچھر جھیل کے زہریلے پانی نے تباہی مچادی، ہزاروں ایکڑ زمین بنجر

نامہ نگار  پير 1 ستمبر 2014
دیہات تھر کا منظر پیش کرنے لگے، پینے کیلیے بھی پانی میسر نہیں، کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دانستر پمپنگ اسٹیشن بحال نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

دیہات تھر کا منظر پیش کرنے لگے، پینے کیلیے بھی پانی میسر نہیں، کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دانستر پمپنگ اسٹیشن بحال نہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

سیہون: 2010 کے سیلاب میں تباہ ہونے والی دانستر پمپنگ اسٹیشن کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ منچھر جھیل کے زہریلے پانی نے علاقے میں تباہی مچا دی، ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہوگئی ہے۔

محکمہ ایری گیشن کے افسران نے بھتبھا مائنر کے بااثر آبادگاروں کو پانی فروخت کردیا ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے آبادگار فصلیں نہ ہونے کی وجہ سے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں منچھر جھیل نے ٹیوب ویلوں کا پانی بھی زہریلا کر دیا ہے۔ مقامی آبادگاروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2010 میں سیلاب کے بعد مقامی لوگ خانہ بدوشوں کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، انھیں صاف پانی میسر نہیں، کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود دانستر پمپنگ اسٹیشن چالو نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔