وزیراعظم اور آرمی چیف میں ملاقات، موجود صورت حال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  پير 1 ستمبر 2014
ملاقات میں گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ملاقات میں گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی گئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا گیا اور سیاسی کشیدگی کو حل کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد مختلف میڈیا چینلز پر اس قسم کی خبریں گردش کرنے لگیں کہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے تاہم حکومتی ترجمان نے میڈیا پر چلنے والی اس قسم کی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری ملاقات کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔