تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 1 ستمبر 2014
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، ترجمان پاک فوج، 
فوٹو رائٹرز/فائل

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، ترجمان پاک فوج، فوٹو رائٹرز/فائل

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کی جانب سے موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے کردار اور عمران خان کی حمایت کے بیان کی سختی سے تردید کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں جاوید ہاشمی کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں ہے، فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور اس نے مختلف مواقعوں پر جمہوریت کی غیر مشروط حمایت بھی کی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دیانت داری اور متحد ہونا ادارے کی قوت ہے جو فوج کے لئے باعث فخر ہے لیکن بدقسمتی ہےکہ موجودہ تنازع میں فوج کو گھسیٹا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہیں عمران خان نے کہ وہ فوج کے بغیر نہیں چل سکتے جبکہ عمران خان ایک منصوبہ بندی کےتحت اسلام آباد آئے ہیں جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔