سلمیٰ آغا کی بالی ووڈ واپسی، فلم ’’یہ کیسا نکاح‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

قیصر افتخار  منگل 2 ستمبر 2014
مجھے اور بیٹے علی کو ڈینگی بخار ہوگیا تھا جس پر تاخیر ہوئی،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو ۔  فوٹو : فائل

مجھے اور بیٹے علی کو ڈینگی بخار ہوگیا تھا جس پر تاخیر ہوئی،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

لاہور: معروف اداکارہ وگلوکارہ سلمیٰ آغا نے ایک مرتبہ پھر سے بالی ووڈ سے اداکاری کی دوسری اننگز کھیلنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

اس مرتبہ سلمیٰ آغا جہاں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، وہیں وہ فلم اورٹی وی سیریل پروڈیوس بھی کرینگی۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنی فلم کا نام ’’یہ کیسا نکاح ‘‘ بھی فائنل کرلیا ہے اوراس فلم میں ان کی صاحبزادی ساشا آغا بھی اداکاری کے جوہر دکھائینگی۔ اداکاری کی دوسری اننگز کا آغاز کرنے کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے سلمٰی آغا نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ممبئی میں اپنی بیٹی کوبھرپورانداز سے لانچ کرنے میں مصروف تھی لیکن اس دوران جن بھی لوگوں سے ملاقات ہوتی تو وہ مجھے اداکاری کی جانب واپسی کی خواہش کااظہار کرتے ۔

اس پرسنجیدگی سے غورکرنا شروع کیا اورمیں نے فیصلہ کیا کہ میں بطور پروڈیوسر کام کرونگی مگربالی ووڈ کی جانب سے زبردست رسپانس پر میں نے اداکاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس حوالے سے میں باقاعدہ اعلان کرنے کاارادہ رکھتی تھی لیکن مجھے اور میرے بیٹے علی کو ڈینگی بخار ہوگیا جس کی وجہ سے مجھے 15 روز تک اسپتال میں علاج کے لیے داخل رہنا پڑا‘ ابھی بھی ڈینگی بخا رکے آثار ہیں۔ میں نے اپنی فلم کا نام ’’یہ کیسا نکاح ‘‘ فائنل کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔