وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 2 ستمبر 2014
وزارت داخلہ نے طاہرعالم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،فوٹو:فائل

وزارت داخلہ نے طاہرعالم کی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرکے طاہر نوید عالم کو آئی جی کی اضافی ذمے داریاں سونپ دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت نے طاہرعالم کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں جبکہ وزارت داخلہ نے طاہرعالم کی تعیناتی کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ طاہرعالم اس سے قبل ایس ایس پی اسلام آباد اور اے آئی جی اسپیشل برانچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ سندھ میں ڈی آئی جی ریزرو پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں آزادی و انقلاب مارچ کے بعد پیدا ہونےوالے صورتحال کے بعد سے اب تک تیسرے افسر کو آئی جی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ پولیس کے کئی افسران بھی اعلیٰ عہدوں کا چارج لینے سے انکار کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔