زندگی کی ہر سہولت سے آراستہ جدید ترین بحری جہاز

نیٹ نیوز  منگل 2 ستمبر 2014
’’کوانٹم آف دی سیز‘‘ میں روبوٹ بیرے، ڈیجیٹل بالکونیاں اور فضائی نظاروں کے لیے دارمی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں۔  فوٹو : فائل

’’کوانٹم آف دی سیز‘‘ میں روبوٹ بیرے، ڈیجیٹل بالکونیاں اور فضائی نظاروں کے لیے دارمی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

نیویارک: دنیا کا جدید ترین کروز بحری جہاز ’’کوانٹم آف دی سیز‘‘ حیرت انگیز خوبیوں اور ناقابل یقین آسائشوں کے ساتھ سمندر میں نکل آیا ہے۔

مستقبل کا بحری جہاز قرار دیے جانے والے کوانٹم میں روبوٹ بیرے، ڈیجیٹل بالکونیاں اور فضائی نظاروں کے لیے دارمی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں۔ سمندر کے دلفریب نظارے کے لیے ساتھ شار نہ کی اڑن کھٹولے بنائے گئے ہیں جو مسافروں کو سمندر کے اوپر 300 فٹ کی بلندی پر فضا میں لہرائیں گے۔

اس جہاز کی 18 منزلیں ہیں اور اس میں 18 ریسٹورنٹ ہیں۔ اس میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور تیز رفتار انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا اوراس کا ڈیزائن بھی خوبصورتی اور دلکشی کا لاجواب نمونہ ہے۔ کوانٹم انگلینڈ سے نیو جرمنی کے اپنے پہلے سفر کے لیے تیار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔