جاوید ہاشمی کے خیالات مایوس کن ہیں، شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شیریں مزاری

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  منگل 2 ستمبر 2014
تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں، شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں، شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خیالات کوبے بنیاد اورمایوس کن قراردیا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے دروغ گوئی کے الزام کے بعد راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ان کیخلاف کارروائی کے لئے پارٹی پا لیسیوں کی خلاف ورزی پرصدر مخدوم جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، اگر جاوید ہاشمی سمجھتے تھے کہ تحریک انصاف کے فوج سے روابط ہیں تو انھیں فوری طور پراپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے تھا، انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاوہد ہاشمی نے گزشتہ روز پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا اسکرپٹ پہلے سے لکھا گیا تھا اور انھیں کسی نے کامیابی کی یقین دہانی بھی کرادی تھی کہ ستمبر میں انتخابات ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔