اگر چاہیں تو 2 ہفتوں میں یوکرین پر کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں، روسی صدر ولادمیر پیوٹن

ویب ڈیسک  منگل 2 ستمبر 2014
ناٹو نے4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس بنانے کا کہا جو48 گھنٹوں کے اندر روسی جارحیت کا جواب دے سکے۔ افوٹو: فائل

ناٹو نے4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس بنانے کا کہا جو48 گھنٹوں کے اندر روسی جارحیت کا جواب دے سکے۔ افوٹو: فائل

ماسکو: یورپی یونین میں روس کے خلاف اسپیشل فورس بنانے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار دار پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے روسی صدر ولاد میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ  اگر چاہیں تو صرف 2 ہفتوں میں یوکرین پر قبضہ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولاد میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہیں تو صرف 2 ہفتوں میں کیف پر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔ یوکرین کے صدر  پیٹرو پوروشنکو نے روس پر کیف میں براہ راست در اندازی اور جارحیت کا الزام عائد کیا تھا اور اس حوالے سے یورپی یونین میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی۔

خطے کے حالات میں کشیدگی اس وقت زیادہ بڑھی جب ناٹو کی جانب سے کہا گیا کہ 4 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک فورس بنائی جائے جو 48 گھنٹوں کے اندر  یوکرین میں روسی جارحیت کا جواب دے سکے۔ ناٹو کے سیکرٹری جنرل آندے فوگ راسموسین کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ممالک نے روسی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ایک مفصل ڈرافٹ بھی تیار کر لیا ہے جس میں فورسز کو کہا گیا ہے کہ ’’چلیں آہستہ لیکن حملہ پوری قوت‘‘ سے کریں۔

واضح رہے کہ  یوکرین میں حکومت اور روس نواز علیحدگی پسندوں کے مابین اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 2500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔