آسٹریلیا میں بلی نے مالک کو جلنے سے بچالیا

آن لائن  بدھ 3 ستمبر 2014
بلی نے مکان میں اگ لگنے پر سوتے ہوئے مالک کو صورتحال بھانپ کر فورا اسے جگادیا۔  فوٹو: فائل

بلی نے مکان میں اگ لگنے پر سوتے ہوئے مالک کو صورتحال بھانپ کر فورا اسے جگادیا۔ فوٹو: فائل

میلبرون: اسٹریلیا میں مالک کی جان بچانے والی بلی ہیرو بن گئی۔ اسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ’’سلی‘‘ نامی بلی نے جلتے ہوئے گھر میں مالک کو جھلسنے سے بچالیا اور یوں ہیرو بن گئی۔

49 سالہ کریگ جیوز کا کہنا ہے کہ مکان میں اگ لگ گئی تھی اور وہ سورہا تھا بلی نے صورتحال بھانپ کر فورا اسے جگادیا۔ کریگ کا کہنا ہے کہ بلی اگر نہ جگاتی تو وہ جھلس کر مرجاتا۔ فائر سروس کا بھی یہ کہنا ہے کہ اگر کریگ بروقت مکان سے نہ نکل جاتا تو اگ کی لپیٹ میں آجاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔