رات دیر تک ٹی وی دیکھنا بچوں میں نیند کی کمی کا باعث بن سکتا ہے

این این آئی  بدھ 3 ستمبر 2014
والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں، رپورٹ  فوٹو: فائل

والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں، رپورٹ فوٹو: فائل

لاہور: بچوں کو رات دیر تک ٹیلی وژن نہ دیکھنے دیں کیونکہ نیند کی کمی کسی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔

سٹیلائٹ چلڈرن ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین کو اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ سونے سے قبل بچے کس نوعیت کے پروگرام دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کے اثرات بچوں کی نیند کے ساتھ ان کے خوابوں پر بھی رونما ہوتے ہیں اور اس کا اثر ان کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پڑسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔