امریکی ہیلی کاپٹر خلیج عدن میں گر کر تباہ، 25 فوجی زخمی

آئی این پی  بدھ 3 ستمبر 2014
بحریہ کا ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری بیڑے پر لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا کہ گرکر تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

بحریہ کا ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری بیڑے پر لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا کہ گرکر تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ہیلی کاپٹر تربیتی مشقوں کے دوران خلیج عدن میں گرتباہ ہو گیا جس میں 25 فوجی زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری بیڑے پر لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا کہ خلیج عدن میں گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پچیس فوجی سوار تھے جنھیں پانی سے نکال لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوجی شدید زخمی نہیں ہوا۔ بحریہ اور میرینز نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہیلی کاپٹر 22 مرین ایکسپڈیشنری یونٹ کا حصہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔