پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی کرالئے،88 کلومیٹر سڑکیں کلیئر

ویب ڈیسک  بدھ 3 ستمبر 2014
آپریشن کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں سے پاک فوج کے 82 جوان شہید اور 269 زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آپریشن کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں سے پاک فوج کے 82 جوان شہید اور 269 زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی اور  88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرلیں ہیں ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں  جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران سیکیورٹی فورسز نے  میران شاہ، میر علی، دتہ خیل، بویا اور دیگان کو دہشتگردوں سے خالی کرالیا ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں 88 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی مکمل کلیئر کرالیں گئی ہیں۔ آپریشن کے دوران اب تک مختلف کارروائیوں میں 910 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ملک بھر میں دہشت گردوں کی کارروائیوں سے پاک فوج کے 82 جوان شہید اور 269 زخمی بھی ہوئے۔  اب تک شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بارودی سرنگ بنانے کی 27 جبکہ دیگر اسلحے کی 2 فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر میں وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والی اے پی سی میں سیاسی قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا تاہم مذاکراتی عمل کی ناکامی کے بعد 15 جون کو پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔