پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، امریکی محکمہ خارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 3 ستمبر 2014
تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو جمہوری اورپرامن طریقے حل کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو فائل

تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو جمہوری اورپرامن طریقے حل کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو فائل

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے سیاسی بحران کے حل میں ثالثی کے کردار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین سیاسی بحران کو پرامن اورجمہوری طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا پاکستان کے سیاسی بحران کے حل میں کسی بھی سیاسی جماعت کےساتھ رابطے میں نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس بحران کے حل کے لیے کسی بھی طرح کی پیشکش نہیں کی تاہم تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو جمہوری اورپرامن طریقے حل کریں جس سے پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہو اور قانون کی حکمرانی ہو۔

واضح رہے کہ امریکا اس سے قبل بھی اس بات کا اعادہ کرچکا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پرامن اورجمہوری طریقے سے حل کریں اور وہ ایسی کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہے جو غیر جمہوری اور تشدد کے ذریعے  لائی جائے جبکہ عمران خان نے امریکا کے بیان کو پاکستان کے اندرونی  معاملات میں مداخلت قراردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔