- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ایکسپریس کی خبر پر اسلام آباد پولیس کے 9 معطل ڈی ایس پی بحال
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے بلاجوازمعطل کیے گئے ڈی ایس پیزکی ایکسپریس میں شائع خبرپرفوری ایکشن لیتے ہوئے تمام 9ڈی ایس پیزکودوبارہ بحال کرنے کے لیے آئی جی اسلام آبادکوہدایت کی ہے کہ ان کی تقرریاں کی جائیں جس پرآئی جی اسلام آبادپولیس نے ہفتے کی شام بحال ہونے والے ڈی ایس پیزکی نئی تعیناتیاں کیں۔
ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں کے پارلیمنٹ میں گھسنے میں غفلت کے ذمے دار قراردیے گئے پولیس افسران میں سے ڈی ایس پی حسین لاسی کو سابق آئی جی پولیس نے اس کے باوجود معطل کر دیا کہ وہ وقوع پرتعینات ہی نہ تھے ۔اس سلسلے میں جوڈیشل کمیشن نے بھی پولیس افسران کو بے قصورقراردیا تھا مگر اس کے باوجود انھیں معطل کیاگیا جس پر انھوں نے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی تھی توعدالت نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی کاپی سیکریٹری داخلہ،چیف کمشنراسلام آباداورسابق آئی جی اسلام آباد پولیس کوبجھوادی مگر سابق آئی جی نے اس پر ایکشن لینے کے بجائے الٹااے آئی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا ڈالی جس نے 2 ماہ سے کوئی کام نہیں کیا۔
اس دوران مذکورہ رپورٹ پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے مذکورہ ڈی ایس پی کوبحالی کی منظوری دیتے ہوئے ان کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی جس پرجمعرات کو وزارت داخلہ کے احکام پرآئی جی نے 9 ڈی ایس پیزکے تقرر وتبادلہ کے احکام جاری کردیے جس میں مذکورہ ڈی ایس پی حسین لاسی کوسیکریٹریٹ سرکل میں لگادیاگیا جس پر وزیر داخلہ نے فوری ڈی ایس پی حسین لاسی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کاحکم دیاتھا۔ ایس پی حسین لاسی کوڈی ایس پی اے سی ایل سی،خالد ندیم خان کوڈی ایس پی کیبنٹ، سفیر حسین بھٹی کو اسپیشل برانچ، فداستی کوسی آئی اے، سید حسن رضا کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سکیورٹی ڈویژن، ارشادمحمودکوڈی ایس پی سیکیورٹی آپریشن ڈویژن اورسردارغلام مصطفی کوڈی ایس پی ایس پی جی تعینات کیاہے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔