پنجاب میں مزید 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  اتوار 14 ستمبر 2014
صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے. فوٹو: فائل

صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے. فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں مزید 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 24 گھنٹوں میں  10 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئے ہے۔ جن  کا تعلق لاہور اور شیخوپورہ سے ہے۔  ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، صوبے بھر میں اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ  ہمیں  اس مرض کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دینا ہے،عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کےلیے ہرادارےاورہرفرد کو ذمے داری پوری کرناہوگی۔ گزشتہ سال کی طرح اس  برس بھی ڈینگی سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔