نور جہاں واحد گلوکارہ ہیں جنھیں سب نے کاپی کیا، ترنم ناز

کلچرل رپورٹر  پير 15 ستمبر 2014
ملکہ ترنم کی شاگرد ہونے پر فخر ہے، ہمیشہ بیٹیوں کی طرح پیار ملا، گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

ملکہ ترنم کی شاگرد ہونے پر فخر ہے، ہمیشہ بیٹیوں کی طرح پیار ملا، گلوکارہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں وہ واحد گلوکارہ ہیں جنھیں کاپی کرکے بہت ساری گلوکاراؤں نے کامیابیاں حاصل کیں، موسیقی کے شعبے میں نئے آنے والوں کو میری تجویز ہے کہ وہ اپنے کام میں نکھار کے لیے ضرور کسی استاد کا ہاتھ تھامیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ملکہ ترنم نور جہاں کی شاگرد ہوں‘ انھوں نے ہمیشہ مجھے اپنی بیٹیوں کی طرح پیار کیا اور میں نے بھی انھیں ماں کا درجہ دے کر ان کی عزت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں واحد گلوکار ہیں جنھیں کاپی کر کے بہت ساری گلوکاراؤں نے کامیابیاں حاصل کیں جسکی وجہ سے ملکہ ترنم آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔