بالی ووڈ کی نئی پانچ فلموں کے رومانوی گانے مقبول ہوگئے

کلچرل رپورٹر  پير 15 ستمبر 2014
’’خوبصورت‘‘ کا ’’نینا‘‘ پاکستانی گلوکار مصطفی زاہد کا ’’تیری اداؤں‘‘ بھی ہٹ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

’’خوبصورت‘‘ کا ’’نینا‘‘ پاکستانی گلوکار مصطفی زاہد کا ’’تیری اداؤں‘‘ بھی ہٹ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی ووڈ کی نئی پانچ فلموں کے رومانوی گانے مقبول ہوگئے ہیں، اس وقت ہر جگہ پر سنے اور گنگنائے جارہے ہیں۔

ان میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم‘‘ کا گیت ’’سکون ملا‘‘ پہلے نمبر پر ہے جو پریانکا چوپڑا اور نئے اداکار درشن کمار پر پکچرائز کیا گیا ہے‘ یہ گانا ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ دوسرے نمبر پر ریتک روشن اور کترینہ کیف کی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ کا ’’مہربان‘‘ ہے ،یونان کے دلکش نظاروں کے پس منظر میں فلمایا گیا یہ گانا اپنے میوزک اور عمدہ شاعری سے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔تیسرے نمبر پر فلم ’’خوبصورت‘‘ کا گانا ’’نینا‘‘ جو سونم کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان پر شوٹ ہوا ہے جو ارمان ملک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چوتھے نمبر پر گزشتہ روز ریلیز ہونے والی ’’فائنڈنگ فینی‘‘کا ’’فینی رے ‘‘ جو ارجن کپور اور دیپکا پڈوکون پر فلمایا گیا ہے اس گیت کی شاعری ، گائیکی اور میوزک اتنا زبردست ہے کہ سننے والے جھومنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ نئی کاسٹ کے ساتھ بنائی جانے والی فلم ’’ تھری ایم اے ‘‘ کا ’’تیری ادائوں‘‘ بھی ہٹ ہوچکا ہے جسے پاکستانی گلوکار مصطفی زاہد نے گایا ہے۔ ان کے علاوہ فلم ’’دعوت عشق‘‘ کا ’’شاعرانہ‘‘ اور ’’منت‘‘ ، فلم حیدر کا ’’کھل کبھی تو‘‘ اور ’’بینگ بینگ‘‘ کا ’’تو میری‘‘ بھی اچھے میوزک ، گائیکی اور شاعری کے باعث میوزک لورز میں پسند کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔