- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
بالی ووڈ سے شہرت پانے والی وہ حسینائیں جو کیریئر کے عروج پر گمنام ہوگئیں
ممبئی: بالی ووڈ خوابوں کا ایک نگر ہے جہاں ہر جمعے کو لوگوں کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے، ایسی ہی چند گمشدہ حسیناؤں کے بارے میں جانتے ہیں جنھوں نے باکس آفس پر بے مثال کامیابی کا مزہ چکھا لیکن جلد ہی کہیں گم ہو کر رہ گئیں۔
بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ ممتا کلکرنی کم عمری میں ہی بالی ووڈ کا حصہ بن گئی تھیں اور سیف علی خان کے مدمقابل فلم’’عاشق آوارہ‘‘ سے بہترین آغاز کیا، 90ء کی دہائی میں ممتا چند کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جاتی تھیں جنھوں نے عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا تاہم پھر وہ کہیں غائب ہوگئیں اور ان کے بارے میں آخری خبر ایک انڈر ورلڈ ڈان سے تعلق کی سامنے آئی۔
نیلی آنکھوں والی حسینہ منداکنی نے’’رام تیری گنگا میلی‘‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ہنگامہ خیز انٹری دی اور صف اوّل کی ہیروئین قرار پائیں مگر وہ اپنی افتتاحی فلم جیسی کامیابی دوبارہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اس کے بعد انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کے ساتھ تعلق نے ان کا ہندی سینما میں کریئر تاریک کر دیا۔ اداکار میناکشی شیشادری نے 17 سال کی عمر میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا اور پھر سبھاش گھئی کی فلم’’ہیرو‘‘ سے بے پناہ شہرت سمیٹی، ’’گھاتک‘‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی اور پھر یہ بھی کسی تاریک کونے میں جاچھپیں۔
عائشہ جھلکا، جنھوں نے فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں عامر خان اور فلم’’کھلاڑی‘‘ میں کشے کمار کے مدّمقابل کام کیا، تاہم سمیر وسائی سے شادی کے بعد انھوں نے فلمی صنعت کو خیرباد کہہ دیا۔ اپنے زمانے کی پرکشش ترین سمجھی جانے والی کمی کاٹکر 80ء اور 90 ء کی دہائی میں بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ جانیجاتی تھیں، انھوں نے اس وقت کے چند بڑے اسٹارز کے مقابل کردار ادا کیے، جن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، تاہم کمی نے فلمساز اور فوٹو گرافر شانتو شیروئے سے شادی کے بعد فلمی صنعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔
انواگروال فلم’’عاشقی‘‘ کی کامیابی کے بعد راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں مگر یکے بعد دیگرے فلاپ فلموں نے انھیں زوال کا شکار کر دیا اور پھر 1999ء میں ایک خوفناک حادثے کے بعد وہ مفلوج ہو کر رہ گئیں۔ بھاگیہ شری نے سلمان خان کے ساتھ فلم’’میں نے پیار کیا‘‘ سے بالی ووڈ میں بہترین آغاز کیا مگر پھر جلد ہی ان کی شہرت کا آفتاب فلاپ فلموں کے باعث غروب ہو گیا۔ اداکار فرح نے80ء اور 90ء کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کیا اور ہندی سینما کے تمام اہم اداکاروں کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیے، فرح نے دارا سنگھ کے بیٹے وندو دارا سنگھ کے ساتھ شادی کی، مگر پھر دونوں الگ بھی ہوگئے۔
اداکار سونم فلم’’تری دیو‘‘ سے بولی وڈ میں دھماکہ خیز انداز میں داخل ہوگئیں،مگر جلد ہی انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کے بعد انھوں نے بولی وڈ فلمساز راجیو رائے سے شادی کی اور بیرون ملک چلی گئیں۔ سابق مس انڈیا سونو والیہ نے ’’خون بھری مانگ‘‘ میں اپنے بے باک کردار سے شہرت سمیٹی مگر پھر فلاپ فلموں کی قطار ان کے کریئر کو لے ڈوبی۔ اداکار صومی علی سلمان خان کی پہلی گرل فرینڈ کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں، نوے کی دہائی کے دوران صومی نے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا، مگر سلمان خان سے رشتہ ختم ہونے کے بعد وہ ہندوستان سے باہر چلی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔