عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہو کر گزشتہ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

آئی این پی  پير 15 ستمبر 2014
امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اورعراق میں کارروائی کے پیش نظرسرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا۔ فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اورعراق میں کارروائی کے پیش نظرسرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا۔ فوٹو: فائل

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت کم ہوکر گزشتہ آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کے بعد سونے کی مقامی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گھٹ کر 1231ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جو کہ جنوری میں 1228ڈالر فی اونس تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں اور عراق میں کارروائی کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہوا ہے جس سے سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔