بنگلا دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن الزامات کے خلاف اپیل خارج

اے ایف پی  پير 15 ستمبر 2014
خالدہ ضیا کی کرپشن کے الزامات کے خلاف اپیل مسترد کردی جس کے باعث انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

خالدہ ضیا کی کرپشن کے الزامات کے خلاف اپیل مسترد کردی جس کے باعث انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلا دیش کی ایک اعلیٰ عدالت نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کی کرپشن کے الزامات کے خلاف اپیل مسترد کر دی جس کے باعث انھیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بنگلا دیش کی دو مرتبہ وزیراعظم رہنے والی اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رہنما نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت روکے جانے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ ان کے کیس کی سماعت کیلیے لوئرکورٹ کے جج کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا لیکن سپریم کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔