انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی " بوٹ " خرید لی

ویب ڈیسک  پير 15 ستمبر 2014
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔ فوٹو: فائل

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔ فوٹو: فائل

لندن: گزشتہ ماہ شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی ہالی ووڈ سپر اسٹار جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 25 کروڑ پاؤنڈ کی ایک پر آسائش بوٹ خرید لی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کو گزشتہ ماہ شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ اٹلی کے جزیرے مالٹا پر  اس پر آسائش بوٹ پر دیکھا گیا جس کی مالیت 25 کروڑ پاؤنڈ ہے جب کہ ہالی ووڈ سپر اسٹارز اس بوٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنے کے لئے مزید 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈیک کا فرش قیمتی اٹالین ماربل کا بنوایا جائے گا جب کہ کشتی میں ایسی جدید ٹیکنالاجی بھی ہوگی جو چوری چھپے فوٹو گرافی کرنے والوں کی موجودگی کا بھی بتائے گی۔

واضح رہے کہ 39 سالہ انجلینا جولی اور 50 سالہ بریڈ پٹ نے کافی عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ فرانس میں خاموشی سے شادی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔