- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
ورلڈ کپ سے پہلے دوبارہ ایکشن میں نظر آؤں گا، سعید اجمل
لاہور: آئی سی سی کی جانب سے مشکوک بالنگ ایکشن پر پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پابندی سے انہیں کوئی پریشانی نہیں، امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں واپس آئیں گے۔
لاہور میں زرعی ترقیاتی بینک کے زونل دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا صرف انہیں ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو بہت دکھ ہے لیکن انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں، وہ بھر پور محنت کرکے ایک مرتبہ پھر واپس آئیں گے اور پہلے سے بہتر انداز میں کم بیک کریں گے۔ ثقلین مشتاق لیجنڈ بالر ہیں وہ بھی ان ہی کی طرح آف اسپنر تھے اور دوسرا کے موجد بھی ہیں، ان کی کوچنگ کافی سودمند رہے گی۔ اس ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بھی اچھے بالر موجود ہیں جو اس ملک کی نمائندگی کے اہل ہیں، ان کی جگہ قومی ٹیم میں ایسا کھلاڑی شامل ہوگا جو کہ ان سے بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ انتہائی اہم ایونٹ ہے لیکن اس سے قبل ہم دنیا کی 3 بہترین ٹیموں سے سیریز کھیلیں گے جن کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے ہمیں فائدہ ہی ہوگا۔ آئندہ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں کی پچیں اور موسم پاکستان سے مختلف ہے لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے بالرز وہاں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ قومی کھلاڑی تو گزشتہ 5 برس سے ملک میں کوئی بین الاقوامی میچ ہی نہیں کھیل سکے۔ فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کھیلوں کے میدان نہیں۔ جن شہروں میں کھیلوں کے 50 میدان ہونے چاہئیں وہاں 2 یا 3 میدان ہی ہوتے ہیں جہاں وہ اپنے کھیل کو نکھار سکیں اور بین القوامی سطح پر اپنا اور اپنے ملک کا نام اونچا کرسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔