صوفیانہ کلام کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی، شازیہ خشک

کلچرل رپورٹر  منگل 16 ستمبر 2014
پوری دنیا میں صوفی شاعروں کا کلام بہت شوق سے سنا جاتا ہے، ہمارے بہت سے فنکاروں کو اسی کلام کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، شازیہ خشک  فوٹو: ایکسپریس/فائل

پوری دنیا میں صوفی شاعروں کا کلام بہت شوق سے سنا جاتا ہے، ہمارے بہت سے فنکاروں کو اسی کلام کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، شازیہ خشک فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: ملک کی نامور فوک گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا کہ سندھ کے صوفی شاعروں کا کلام ہماری دھرتی پر ایک انعام ہے ان کے کلام میں محبت اور پیار کا پیغام ہمیں سوچنے پر مجبور کردیتا ہے۔

اگر ہم اس کا بغور مطالعہ کریں تو ہمیں محسوس ہوتا ہے اس میں کس قدر سچائی ہے، صوفیانہ کلام کی گائیکی کی وجہ سے میری فنی زندگی میں جو تبدیلی آئی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اسی کلام کی بدولت مجھے دنیا بھر میں شہرت ملی۔ یہ بات انھوں نے ’’ایکسپریس ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا پوری دنیا میں صوفی شاعروں کا کلام بہت شوق سے سنا جاتا ہے، ہمارے بہت سے فنکاروں کو اسی کلام کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے کہ اس کی گائیکی کا انداز بالکل مختلف ہوتا ہے، جو سننے والوں کو ذہنی سکون پہنچاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔