ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹرعمران فاروق کی چوتھی برسی آج منائی جارہی ہے

ایکسپریس ڈیسک  منگل 16 ستمبر 2014
عمران فاروق کو 2010 کو آج ہی کے روز لندن کے علاقے گرین لین میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے فوٹو: فائل

عمران فاروق کو 2010 کو آج ہی کے روز لندن کے علاقے گرین لین میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی چوتھی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق برسی کے سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر تا عصر ہو رہی ہے۔ جبکہ دیگر منعقدہ اجتماعات میں عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران فاروق کو 2010 کو آج ہی کے روز لندن کے علاقے گرین لین میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔