کراچی میں ہوٹل پر بیٹھے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مختلف علاقوں سے 3 پرتشدد لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  منگل 16 ستمبر 2014
ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے 55 سالہ رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے 55 سالہ رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز نے ہوٹل پر بیٹھے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی پرتشدد لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر گیارہ میں صابری چوک پر نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ہوٹل پر بیٹھے 55 سالہ رشید اور اس کے بیٹے عادل کو قتل کردیا، رشید کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ شہری حکومت میں جنرل کونسلر بھی رہ چکا ہے۔

ملیر کے میمن گوٹھ سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ کورنگی میں زمان ٹاون سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش  ملی جس کی  شناخت 40 سالہ جاوید کے نام سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ گلبہار کے قبرستان سے بھی ایک شخسص کی لاش ملی ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔