لیبیا کے شہر توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک  منگل 16 ستمبر 2014
لیبیا میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو جلد از جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا،تسنیم اسلم، 
فوٹو: فائل

لیبیا میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو جلد از جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا،تسنیم اسلم، فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے پرتشدد شہر توشیا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ دیگر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائےگا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے لیبیا سے وطن واپس لائےگئے پاکستانیوں کی تعداد 2 ہزار 769 ہوگئی ہے جبکہ ایک خصوصی  پرواز سے مزید 529 وطن پہنچ رہے ہیں جب کہ لیبیا کے پرتشدد شہر تویشا کی جیل سے 54 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے اور وہاں پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو بھی جلد از جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر انتطام ریلیف کیمپوں میں 500 پاکستانی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں کئی ماہ سے پرتشدد واقعات جاری ہیں جس کے باعث وہاں کے بین الاقوامی  ایئرپورٹ سے پروازیں بھی بند کردی گئی ہیں جبکہ پرتشدد واقعات میں لیبیا میں موجود پاکستانی بھی وہاں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔