پی ٹی اے نے ایک اور غیر قانونی گیٹ وے پکڑ لیا

خصوصی رپورٹر  بدھ 17 ستمبر 2014
گجرات میں چھاپہ، راؤٹرز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور سیکڑوں سمیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ فوٹو: فائل

گجرات میں چھاپہ، راؤٹرز، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور سیکڑوں سمیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور غیرقانونی گیٹ وے پکڑ لیا۔

پی ٹی اے اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گجرات میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیرقانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیاگیا، چھاپے کے دوران 3 گیٹ ویز، ڈی ایس ایل راؤٹرز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ایک لیپ ٹاپ اور سیکڑوں سمیں قبضے میں لے لی گئیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ ذمے داروں تک پہنچنے کیلیے ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہو سکے ہیں تاکہ غیرقانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔