’’خوبصورت‘‘ کی ریلیز اور کامیابی کا انتظار کررہا ہوں اس کے بعد ہی نئی فلم سائن کروں گا، فواد خان

این این آئی  بدھ 17 ستمبر 2014
کرینہ کپور کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کررہا، فواد خان  فوٹو:فائل

کرینہ کپور کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کررہا، فواد خان فوٹو:فائل

ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ والوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ خوبصورت آئی نہیں ہے کہ ہر طرف ان کا چرچا ہے۔

خوبرو ہیرو کہتے ہیں کہ فی الحال وہ کوئی ایسی فلم کے اسٹار نہیں جس کی ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں جہاں سونم کپور چھائی ہوئی ہیں وہیں ان کی جوڑی فواد خان سے کے ساتھ ہٹ سمجھی جارہی ہے۔ خبر گرم تھی کہ فواد خوبصورت کے بعد کرینہ کپور کے ساتھ بھی ایک مووی میں اداکاری کرنے والے ہیں لیکن فواد خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صادقت نہیں، فی الحال تو وہ خوبصورت کی کامیابی کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد کوئی نئی فلم سائن کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔