دوڑ، وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون اور ڈاکو سمیت 4 افراد ہلاک

نامہ نگار  بدھ 17 ستمبر 2014
3 مسافر شدید زخمی، ملزمان نے لوٹ مار کے لیے وین کو روکنے کی کوشش، ناکامی پر اندھا دھند گولیاں برسادیں  فوٹو: فائل

3 مسافر شدید زخمی، ملزمان نے لوٹ مار کے لیے وین کو روکنے کی کوشش، ناکامی پر اندھا دھند گولیاں برسادیں فوٹو: فائل

دوڑ: مسافر وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون اور ڈاکو سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

زخمی اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق دوڑ کے قریب چھٹہ فارم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نواب شاہ سے دوڑ آنے والی مسافر وین کو لوٹنے کے ارادے سے روکنے کی کوشش کی اور ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں وین میں سوار خاتون مسماۃ مسرت، عبدالستار بلوچ اور ڈرائیور عتیق آرائیں جاں بحق ہوگئے جبکہ وین کی زد میں آکر ایک ڈاکو بھی مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں نواب شاہ اسپتال داخل کیا گیا ہے، ہلاک اور زخمیوں کا تعلق دوڑ سے ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔