- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی، 30100 کی حد بھی عبور
کراچی: سندھ میں تیل وگیس ذخائر کی نئی دریافت، مقامی سیمنٹ ساز ادارے کی جانب سے کراچی میں 27 ارب روپے مالیت کے کول بیسڈ 660 میگاواٹ کے حامل پاورپلانٹ قائم کرنے کے فیصلے، اگست میں فرٹیلائزر کمپنیوں کی فروخت بڑھنے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے جیسے عوامل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس30100 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی، تیزی کے سبب 47 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں11 ارب89 کروڑ43 لاکھ33 ہزار164 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ شعبہ جاتی بنیادوں پر بعض مثبت اطلاعات نے سرمایہ کاروں کومارکیٹ کی جانب راغب کیا جنہوں نے بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کمپنیوں میں خریداری کی نتیجتاً مارکیٹ کا مورال تیزی کی جانب گامزن ہوا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر48 لاکھ 40 ہزار 687 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر52.60 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے17 لاکھ 79 ہزار819 ڈالر اور میوچل فنڈز کی جانب سے30 لاکھ 60 ہزار 868 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 110.17 پوائنٹس کے اضافے سے30180.30 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 20.29 پوائنٹس کے اضافے سے20817.00 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 132.74 پوائنٹس کے اضافے سے49303.40 ہوگیا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت47 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ52 لاکھ81 ہزار730 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 406 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں190 کے بھاؤ میں اضافہ، 194 کے دام میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔